0
Wednesday 28 Mar 2012 14:18

شہر میں امن و امان قائم کرنے کیلئے تمام جماعتوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، ایم ڈبلیو ایم

شہر میں امن و امان قائم کرنے کیلئے تمام جماعتوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، ایم ڈبلیو ایم
اسلام ٹائمز۔ منصور مختار کا قتل شہر کراچی کو خون میں نہلانے کی سازش ہے، شہر کراچی امن و امان قائم کرنے کیلئے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، سینٹرل جیل میں بشارت زیدی کے بیہمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں، سینٹرل جیل سپریڈنٹ کو گرفتار کرکے کارروائی کی جائے، روزانہ جانے کتنے مظلوم عوام دہشت گردی کی بھینٹ چڑھتے ہیں سکیوریٹی ادارے خاموش تماشی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے ترجمان مولانا حسن ظفر نقوی، مولانا مختار امامی، محمد مہدی، مولانا منور نقوی، مولانا صادق رضا تقوی، مولانا اعجاز بہشتی، مولانا علی انور، علی اوسط نے مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویثرن اجلاس کے بعد مشترکہ مذمتی بیان میں کیا۔

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں صبر سے کام لیں، دہشت گرد غیر ملکی ایماء پر مملکت خداداد پاکستان بالخصوص معاشی شہ رگ کراچی کو غیر مستحکم کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔ شہر قائد میں سکیوریٹی اداروں کی موجودگی میں کھلے عام عوامی املاک کو نقصان پہنچایا گیا جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ شہر قائد میں پرتشدد کارروائیوں کے نتیجہ میں جاں بحق ہونے والے مظلوم عوام کے ورثاء کو تعزیت پیش کرتے ہیں اور زخمی ہونے والوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں۔

رہنماؤں نے مزید کہا کہ ایک منظم انداز سے ملت جعفریہ کے عمائدین، علماء، ڈاکٹرز اور وکلاء کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا بھی اس شہر کراچی کا امن و امان کو تباہ کرنا ہے، جس میں قانون نافذ کر نے والے اداروں میں موجود کچھ کالی بھیڑیں ہیں جو چند سکوں کے لالچ میں ضمیر فروشی اور دین و ملت فروشی میں بدمست ہوچکے ہیں، ان ملک دشمن اسلام دشمن غیر ملکی ایجنٹوں کے ایماں پر اب شہر کراچی کی جیلوں میں بھی منظم انداز سے دہشت گردانہ کارروائیاں کر رہے ہیں، جس کی تازہ مثال سینٹرل جیل میں ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے ایم ڈی اے کے ملازم بشارت زیدی کا بیہمانہ قتل ہے۔

مجلس وحدت مسلمین کے ترجمان مولانا حسن ظفر نقوی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ سینٹرل جیل میں بہیمانہ قتل کی جانے والے ایم ڈی اے کے ملازم بشارت زیدی کے قتل میں سپریڈنٹ جیل خانہ جات کے خلاف کارروائی کرے، شہر قائد میں بدامنی پھیلانے والے عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے اور غریب عوام کی املاک کے نقصان کا حکومتی سطح پر ازالہ کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 148715
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش