0
Friday 30 Mar 2012 09:52

لوڈ شیڈنگ پر پنجاب کارڈ کا استعمال نہیں چاہتے، ہمارا گلا گھونٹا جا رہا ہے، رانا ثنا

لوڈ شیڈنگ پر پنجاب کارڈ کا استعمال نہیں چاہتے، ہمارا گلا گھونٹا جا رہا ہے، رانا ثنا
اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ پنجاب کے ساتھ بجلی کی فراہم میں ناانصافی جاری رکھ کر اس کا گلا کھونٹا جا رہا ہے۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ بغیر کسی معاہدے کے پنجاب کے حصے کی 700 میگا واٹ بجلی کراچی کو فراہم کی جا رہی ہے۔ صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ پنجاب میں بجلی چوری سب سے کم اور بلوں کی ادائیگی سب سے زیادہ ہے، لیکن لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا مشکل بنا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں لائن لاسز زیادہ سے زیادہ 18 فیصد ہیں اور کم سے کم ریکوری 93 فیصد ہے۔ جو کہ باقی صوبوں سے کہیں زیادہ ہے۔

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی لائن لاسز 13 فیصد، ریکوری 98.1 فیصد، گوجرانوالا لائن لاسز 12 فیصد ریکوری 98.1 فیصد، ملتان لائن لاسز 18 فیصد، ریکوری 98 فیصد، فیصل آباد لائن لاسز 11 فیصد، ریکوری 99.8 فیصد، اور اسلام آباد لائن لاسز 10 فیصد، ریکوری 93 فیصد ہے جبکہ حیدرآباد میں لائن لاسز 34 فیصد، ریکوری 59.1 فیصد، کوئٹہ لائن لاسز 20 فیصد، 41 فیصد ریکوری ہے۔ رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ پشاور 35 فیصد لائن لاسز، 78 فیصد ریکوری جبکہ کے ای ایس سی لائن لاسز 35 فیصد، 85 فیصد ریکوری ہے۔
 
ایک سوال کے جواب میں رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن پنجاب کارڈ استعمال نہیں کر رہی اور نہ ہی لوڈشیڈنگ پر سیاست کرنا چاہتی ہے لیکن پنجاب کا گلا گھونٹا جارہا ہے۔ مبینہ طور پر کرپٹ زرداری ٹولہ پنجاب سے انتخابی حمایت نہ ملنے کا بدلہ لینا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پر بجلی کے منصوبے تیار نہ کرنے کا الزام تو لگایا جاتا ہے لیکن ایک منصوبے کی منظوری کے لئے نیپرا 400 دن لگاتا ہے۔ اتنی مشکل منظوری مرحلے میں کیسے منصوبے لگائے جاسکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 149094
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش