0
Thursday 29 Mar 2012 11:53

نوازشریف نے 31 مارچ کو لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج کا اعلان کر دیا

نوازشریف نے 31 مارچ کو لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج کا اعلان کر دیا
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ن کے سربراہ نوازشریف نے کہا ہے کہ کراچی کے حالات کے ذمہ دار حکومت کے اتحادی ہیں۔ پنجاب میں حالات کی ذمہ دار صوبائی نہیں وفاقی حکومت ہے۔ خانیوال میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب سیاسی پارٹیوں کے عسکری ونگ موجود ہیں لیکن ن لیگ کا کوئی عسکری ونگ نہیں ہے۔ لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج کرنے والوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ لوگ بیس بیس گھنٹے لوڈشیڈنگ پر احتجاج نہ کریں تو کیا کریں۔ سب سے زیادہ لوڈشیڈنگ پنجاب میں ہو رہی ہے۔ وفاقی حکومت کچھ کرتی تو آج یہ صورتحال نہ ہوتی، اس کی توجہ کرپشن، عدالت سے لڑائی اور خط نہ لکھنے پر ہے۔ اس موقع پر نوازشریف نے اکتیس مارچ کو لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج کا اعلان کیا۔ 
 
دیگر ذرائع کے مطابق نوازشریف نے کہا کہ کراچی اور پنجاب کے حالات خراب کرنے کی ذمہ داری وفاقی حکومت ہے۔ حکومت نے عدالتوں سے لڑنے اور کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا۔ لوڈ شیڈنگ کے خلاف سڑکوں پر آنے والوں کے ساتھ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جتنی برائیاں ہیں اتحادی بھی اس کے ذمہ دار ہیں۔ کراچی اور پنجاب کے حالات خراب کرنے کی ذمہ داری وفاقی حکومت ہے۔ حکومت نے عدالتوں سے لڑنے اور کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا۔ لوڈ شیڈنگ کے خلاف سڑکوں پر آنے والوں کے ساتھ ہوں۔

خبر کا کوڈ : 148945
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش