0
Saturday 31 Mar 2012 23:11

نئے چہروں اور حکومت کی تبدیلی کے ساتھ ایماندار قیادت کی ضرورت ہے، ڈاکٹر قدیر

نئے چہروں اور حکومت کی تبدیلی کے ساتھ ایماندار قیادت کی ضرورت ہے، ڈاکٹر قدیر
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے نامور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ ملک میں وسائل کی نہیں بلکہ دیانتدار قیادت کی کمی ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے سے ثابت ہو گیا ہے کہ رینٹل پاور پلانٹس منصوبے میں کرپشن ہو ئی ہے۔ گوجرانوالہ میں پرائیویٹ سکول کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں طلباء و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نئے چہروں اور حکومت کی تبدیلی سے اس وقت تک نظام نہیں بدل سکتا جب تک کہ قیادت ایماندار نہ ہو۔ 

ڈاکٹر قدیر کا کہنا تھا کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے ملک کے نظام کو تباہ کر دیا ہے ۔اس بحران پر قابو پا نے کیلئے نئے ڈیموں کی تعمیر نا گزیر ہو چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ ملکی صورتحال کی ذمہ داری پرویز مشرف پر عائد ہوتی ہے اگر پرویز مشرف کا ٹرائل کیا جائے تو بلوچوں کا دکھ پچاس فیصد کم ہو جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 149439
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش