0
Tuesday 3 Apr 2012 00:15

نیٹو سپلائی بحالی کیلئے حکومت پارلیمنٹ کا سہارا لینا چاہتی ہے، مولانا سمیع الحق

نیٹو سپلائی بحالی کیلئے حکومت پارلیمنٹ کا سہارا لینا چاہتی ہے، مولانا سمیع الحق
اسلام ٹائمز۔ جمعیت العلمائے اسلام سمیع الحق گروپ کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ نیٹو سپلائی کی بحالی کے لیے حکومت پارلیمنٹ کا سہارا لینا چاہتی ہے لیکن اِس معاملے میں حکومت کی تائید کرنے والے اراکین اسمبلی غداری کے مرتکب ہوں گے۔ لاہور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سمیع الحق کا کہنا تھا کہ نیٹو سپلائی بحال ہوئی تو اِس سے پاکستان کے مفادات کو زک پہنچے گی۔ جے یو آئی کے رہنما نے عمران خان اور نواز شریف سے اپیل کی کہ وہ نیٹو سپلائی کی بحالی کے ممکنہ حکومتی فیصلے کے خلاف کھل کر سامنے آئیں۔ ایک سوال کے جواب میں اُنہوں نے کہا کہ ہم خیال جماعتوں کے ساتھ مل کر آنے والے انتخابات کے دوران بھرپور حصہ لے گی۔ اے این پی، ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کو کراچی کے حالات کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ سندھ کی حکومت کو برطرف کر کے وہاں عبوری حکومت قائم کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 149905
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش