0
Monday 2 Apr 2012 20:03

15اپریل کو پشاور میں نیٹو سپلائی کی ممکنہ بحالی کے خلاف تاریخی احتجاج ہو گا، لیاقت بلوچ

15اپریل کو پشاور میں نیٹو سپلائی کی ممکنہ بحالی کے خلاف تاریخی احتجاج ہو گا، لیاقت بلوچ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ نے پٹرولیم مصنوعات اور سی این جی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو فوری طور سے واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ 15 اپریل کو پشاور میں دفاع پاکستان کونسل کے زیر اہتمام نیٹو سپلائی کی ممکنہ بحالی کے خلاف تاریخی احتجاج ہو گا جس میں جماعت اسلامی کے کارکن بھرپور شرکت کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے پیر کے روز المرکز اسلامی پشاور میں جماعت اسلامی کے صوبائی ذمہ داران کے ایک خصوصی اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں جماعت اسلامی کے صوبائی امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان، صوبائی جنرل سیکرٹری شبیر احمد خان، صوبائی نائب امراء صاحبزادہ ہارون الرشید، حکیم عبدالوحید، مولانا اسداللہ جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات اسراراللہ ایڈووکیٹ، صوبائی ڈپٹی سیکرٹریز عبدالواسع اور نورالحق کے علاوہ جماعت اسلامی فاٹا کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر منصف خان نے شرکت کی۔

جماعت اسلامی کی انتخابی حکمت عملی کا ذکر کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ مختلف سیاسی جماعتوں کے ساتھ جماعت اسلامی رابطے میں ہے، لیکن فی الحال کسی بھی جماعت سے انتخابی ایڈجسٹمنٹ یا اتحاد کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ اُنہوں نے کہا جب انتخابات قریب آئیں گے اس وقت دوسری سیاسی جماعتوں سے انتخابی مفاہمت کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ دفاع پاکستان کونسل ایک غیر انتخابی اور غیر سیاسی اتحاد ہے اور اس خطے میں بڑھتی ہوئی امریکی مداخلت اور نیٹو سپلائی کی ممکنہ بحالی کے خلاف دفاع پاکستان کونسل اور جماعت اسلامی کا موقف ایک ہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 149850
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش