0
Thursday 5 Apr 2012 23:43

وزیرخزانہ نے بجٹ تجاویز تیار کرنے کے لئے نو کمیٹیاں تشکیل دے دیں

وزیرخزانہ نے بجٹ تجاویز تیار کرنے کے لئے نو کمیٹیاں تشکیل دے دیں
اسلام ٹائمز۔ وزیرخزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی صدرات میں بزنس پرسنز کونسل کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بجٹ تجاویز تیار کرنے کیلئے نو کمیٹیوں میں سرکاری حکام کے علاوہ تاجر برادری کے نمائندے بھی شامل ہونگے۔ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کی صورتحال سمیت کئی چلیز کے باوجود رواں مالی سال شرح نمو تین اعشاریہ آٹھ فیصد سے بڑھ جائے گی، جو گزشتہ تین سالوں سے سب سے زیادہ ہوگی۔ 

وزیرخزانہ نے کہا کہ ٹیکس اصلاحات پر مشکل فیصلے کئے، جس کی بدولت محصولات میں اضافے کی شرح پچیس فیصد تک پہنچی۔ جبکہ ملکی برآمدات 25 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو شدید ترین توانائی بحران اور ایکسٹرنل فنانسنگ کی کمی کا سامنا ہے۔ اجلاس میں تاجروں نے بجلی اور گیس کے بحران سمیت ملک پر قرضوں کے بڑھتے ہوئے بوجھ پر تشویش کا اظہار کیا۔










خبر کا کوڈ : 150735
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش