0
Thursday 5 Apr 2012 20:50

اگر صدر زرداری کا دورہ بھارت نجی ہے تو اخرجات اپنی جیب سے ادا کریں، چودھری نثار

اگر صدر زرداری کا دورہ بھارت نجی ہے تو اخرجات اپنی جیب سے ادا کریں، چودھری نثار
اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر چودھری نثار نے کہا ہے کہ انہیں صدر زرداری کے بھارت جانے پر اعتراض نہیں تاہم ہمیں اپنی انا اور عزت کو مدنظر رکھنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں صدر زرداری کشمیر اور پانی کا مسئلہ اٹھایئں، اُن کا کہنا تھا کہ حافظ سعید کے خلاف عدالت میں کوئی کیس نہیں، لٰہذا امریکہ کی جانب سے حافظ سعید کے سر کی قیمت رکھنے کا نوٹس لینا چاہیئے۔
 
بعد ازاں پارلیمن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری نثار نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی تعنیاتی پر وزیراعظم نے تین ہفتے قبل فون کیا تھا، اس کے بعد سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی تعنیاتی کے لئے ن لیگ نے ہوم ورک مکمل کرلیا ہے، وزیراعظم جب رابطہ کریں گے تو تین نام پیش کردیئے جائیں گے۔ چودھری نثار نے پنجاب حکومت کے حوالے سے جواب دینے سے گریز کیا اور کہا کہ وہ پنجاب حکومت کا نمائندے نہیں ہیں۔ اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب یا رانا ثناءاللہ سے پوچھا جائے۔









خبر کا کوڈ : 150714
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش