0
Saturday 7 Apr 2012 22:42

شام، دنیا کو گمراہ کرنے کے لئے جعلی رپورٹنگ کی گئی، سابق پروڈیوسر الجزیرہ

شام، دنیا کو گمراہ کرنے کے لئے جعلی رپورٹنگ کی گئی، سابق پروڈیوسر الجزیرہ
اسلام ٹائمز۔ الجزیرہ ٹی وی چینل کے سابق پروڈیوسر موسی احمد نے انکشاف کیا ہے کہ الجزیرہ ٹی وی نیٹ ورک نے دنیا بھر باالخصوص عرب عوام کو گمراہ کرنے کے لئے حقائق کو توڑ مروڑ کر اور جعلی کہانیاں گھڑ کر شام کی حکومت کو بدنام کیا۔ موسی احمد نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں اور میرے دیگر چار ساتھیوں نے الجزیرہ لبنان بیورو سے اس وجہ سے استعفا دیا کہ ہم شام کی اصل صورتحال کی بجائے جعلی رپورٹنگ اور حقائق کو مسخ کرنے سے تنگ آگئے تھے، اسلئے ہم نے ضمیر کی آواز کا ساتھ دے کر سچ کا ساتھ دینے کے لئے الجزیرہ کو خیرباد کہا۔
 
انہوں نے کہا کہ الجزیرہ قطر کے شیخ اور شاہی خاندان کی ملکیت ہے، اسلئے قطر کے شیخ نے امریکی ایماء پر الجزیرہ کو اپنا کٹھ پتلی بنا کر بحرین و شام کے حوالے سے اصل حقائق پر پردہ پوشی کی۔ یاد رہے کہ بحرین کے عوامی تحریک کو مناسب کوریج نہ دینے پر الجزیرہ ٹی وی کے سربراہ گذشتہ سال ہی مستعفی ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 151195
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش