0
Thursday 12 Apr 2012 05:01

اسرائیل کی جانب سے نوبل انعام یافتہ جرمن شاعر کی توہین

اسرائیل کی جانب سے نوبل انعام یافتہ جرمن شاعر کی توہین
اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کی حکومت نے جرمن مصنف گیونٹر گراس کو ناپسندیدہ شخص قرار دیتے ہوئے ان کی اسرائیل آمد پر پابندی لگا دی ہے، نوبل انعام یافتہ گیونٹر گراس نے حال ہی میں اپنی ایک نظم میں اسرائیل پر تنقید کی تھی۔ اس نظم میں گراس نے جرمنی کی اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت کی مذمت کی اور کہا کہ اسرائیل کو ایران پر حملے کی ہرگز اجازت نہیں دینی چاہیے۔ نظم کے ایک حصے میں گراس نے اسرائیلی جوہری پروگرام پر بھی تنقید کی ہے۔ اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامن نیتن یاہو پہلے ہی اس نظم کی مذمت کر چکے ہیں۔

اسرائیلی وزیرِ داخلہ ایلائے یشائے کا کہنا تھا کہ گیونٹر گراس کا اسرائیل میں خیرمقدم نہ ہوگا کیونکہ انہوں نے اسرائیلی ریاست اور عوام کےخلاف نفرت پھیلانے کی کوشش کی ہے۔ گیونٹر گراس اس سے پہلے اپنے کام کے ذریعے جرمنی پر بھی شدید تنقید کرتے رہے ہیں۔ مصنف کا کہنا تھا کہ شاید انہیں نظم میں ایسے الفاظ کا بھی استعمال کرنا چاہیئے تھا تاکہ یہ واضح ہو کہ وہ بنیادی طور پر نیتن یاہو حکومت کی بات کر رہے ہیں۔ 

جرمنی میں بسنے والے یہودیوں کی تنظیم نےاس نظم کو نفرت انگیز دستاویز قرار دیا ہے، جبکہ حکمران جماعت کرسچیئن ڈیموکریٹس کا کہنا تھا کہ گیونٹر گراس شاعر تو بہت عمدہ ہیں لیکن سیاسی سوجھ بوجھ کی کمی ہمیشہ ان کے رتبے میں کمی کا باعث بنی ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ جرمن حکومت قومی شاعر کی اسرائیل کی جانب سے اس توہین پر کس طرح کا ردعمل ظاہر کرتی ہے جبکہ حکمراں جماعت کا رویہ اسرائیل نواز ہے۔
خبر کا کوڈ : 152538
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش