0
Thursday 12 Apr 2012 00:52

بھارت اسرائيل سے سفارتی تعلقات منقطع کرے، جماعت اسلامی ہند

بھارت اسرائيل سے سفارتی تعلقات منقطع کرے، جماعت اسلامی ہند

اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی ہند نے نئی دہلی حکومت کو صيہونی حکومت سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ کيا ہے، جماعت اسلامي ہند کے رہنماء محمد جعفر نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کيا کہ فلسطينی عوام پر اسرائيل کے مظالم کا نوٹس ليتے ہوئے اسرائيل سے اپنے سفارتی روابط توڑ لے، انہوں نے پريس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقبوضہ فلسطينی علاقوں ميں صيہونی حکومت کی مجرمانہ کارروائيوں کی مذمت کی اور حکومت سے مطالبہ کيا کہ وہ اسرائيل سے دفاعی ساز و سامان کی خريداری بھی بند کر دے۔
 
جماعت اسلامی ہندکے رہنماء نے کہا کہ صيہونی حکومت نے اپنے دہشت گردانہ اقدامات سے مشرق وسطی کے علاقے کو بدامنی سے دوچار کر رکھا ہے، انہوں نے کہا کہ صيہونی حکومت کے انتہاء پسندانہ اقدامات کی وجہ سے بڑی تعداد ميں فلسطينی شہری بے گھر ہوئے اور مسجد اقصی کو نقصان پہنچا ہے، انہوں نے اسلامی ممالک اور عالمی تنظيموں سے بھی مطالبہ کيا کہ وہ آزاد فلسطينی رياست کي تشکيل کے لئے بنيادی اقدامات کريں۔
 
محمد جعفر نے نئی دہلی ميں ہونے والے حاليہ برکس اجلاس کا حوالہ ديتے ہوئے رکن ممالک يعنی برازيل، روس، ہندوستان، چين اور جنوبی افريقا کو ايران سے تيل کی درآمدات کے مسئلے ميں امريکا کے دباؤ ميں نہ آنے کی تلقین کی، انہوں نے کہا کہ اس موقف سے ان ممالک کے مابين تعاون کو فروغ ملے گا جو ايران کے تيل کے سيکٹر پر پابنديوں کے مسئلے ميں امريکا کے سامنے نہيں جھکے ہيں۔

خبر کا کوڈ : 152484
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش