0
Friday 13 Apr 2012 17:04

غلامان مصطفیٰ ص موت سے خوف زدہ نہیں ہوتے، شاہ تراب الحق قادری

غلامان مصطفیٰ ص موت سے خوف زدہ نہیں ہوتے، شاہ تراب الحق قادری
اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنت پاکستان کراچی کے امیر علامہ سید شاہ تراب الحق قادری نے کہا کہ غلامان مصطفیٰ موت سے خوف زدہ نہیں ہوتے۔مصطفی جان رحمت نے موت سے محبت کرنا سکھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ارباب حکومت دہشت گردوں کے سامنے بے بس ہوچکے ہیں۔ عوام کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ جو حکومت عوام کی جان و مال، عزت و آبرو کی حفاظت نہیں کرسکتی اسے حکومت کرنے کا بھی کوئی حق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا سید محمود حسین شاہ کی شہادت خوف خدا اور حب رسول ص کی مثال ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اہلسنت کورنگی ٹاؤن کے امیر شہید علامہ سید محمود حسین شاہ کی پہلی برسی کورنگی میں منعقدہ شہید اہلسنت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

کانفرنس میں علامہ پیر سید احمد علی شاہ سیفی، عبدالحفیظ معارفی، عرفان حسین قادری، مولانا محمد جمیل امینی، مولانا عاشق حسین سعیدی نے بھی خطاب کیا۔ کانفرنس میں مولانا محمد الطاف قادری، غفران احمد قادری، محمد آصف قادری، ظہیر عباسی، محمد اعظم قادری، مولانا عباس علی قادری، محمد محفوظ قادری، سائیں سردار علی قادری، مولانا اشفاق قادری، فرحان اشرفی، سید بلال قادری مرحوم کے والد صوفی سید اصغر علی شاہ، صاحب زادہ بلال حسین شاہ، سید حنیف شاہ کے علاوہ مذہبی، سیاسی، سماجی تنظیموں کے عہدیداران، مدارس اہلسنت کے مہتمم، خطباء و ائمہ مساجد، طلباء، کارکنان اہلسنت، معززین، عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 152908
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش