0
Saturday 14 Apr 2012 00:35

کرفیو امن و امان کو کنٹرول کرنے کیلئے مستقل حل نہیں ہے، ساجد نقوی

کرفیو امن و امان کو کنٹرول کرنے کیلئے مستقل حل نہیں ہے، ساجد نقوی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل کے دفتر سے جاری اپنے ایک بیان میں علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ گلگت میں دس روز سے عوام کا حق آزادی چھین لیا گیا ہے، کرفیو کسی بھی مسئلے کا مستقل حل نہیں، حکومت سنجیدہ اقدامات اٹھائے، جمعہ کے روز صحافیوں کے ایک وفد سے ملاقات میں علامہ ساجد نقوی نے کہا گلگت بلتستان ملک کی جغرافیائی لحاظ سے ملک کا اہم ترین خطہ ہے مگر ایک سازش کے تحت وہاں حالات خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا گذشتہ دس روز سے کرفیو نافذ ہے۔ عوام میں شدید اضطراب پایا جا رہا ہے۔ 

ایک سوال پر علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ کرفیو امن و امان کو کنٹرول کرنے کیلئے مستقل حل نہیں ہے حکومت کو چاہیے کہ وہ اس معاملے پر سنجیدہ اقدامات اُٹھائے۔ حکومتی اعلیٰ عہدیداروں کو اس معاملے پر سنجیدگی سے غور کرنا ہوگا۔ گلگت بلتستان کے حالات خراب کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جانا چاہیے۔ ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کے اس معاملے پر تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ وہاں زندگی معمول پر آسکے۔
خبر کا کوڈ : 152996
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش