0
Monday 16 Apr 2012 19:32

گلگت ميں سہ پہر 3 بجے تک کرفيو ميں نرمی

اسلحہ جمع کرانے والوں کیلئے عام معافی کا اعلان
گلگت ميں سہ پہر 3 بجے تک کرفيو ميں نرمی
اسلام ٹائمز۔ گلگت ميں آج چودھويں روز صبح سات بجے سے سہ پہر تين بجے تک کرفيو ميں نرمی کی گئی ہے۔ وقفے کے دوران دو سے زيادہ افراد کے جمع ہونے اور چادر اوڑھنے اور جيکٹ پہننے پر پابندی عائد ہے۔ واضح رہے کہ تين اپريل کو گلگت اور چلاس کے واقعات کے بعد گلگت ميں کرفيو نافذ کيا گيا تھا۔ آج کرفيو ميں وقفے کے دوران پبلک اسکول اينڈ کالج جوٹيال اور آرمی پبلک اسکول گلگت بھی کھلے ہوئے ہيں۔ شہر کی سڑکوں پر ايک بار پھر چہل پہل نظر آ رہی ہے۔ امن و امان قائم رکھنے کے لئے شہر ميں فوجی دستوں کا گشت جاری ہے۔ شہر کے داخلی و خارجی راستے بند ہيں اور موبائل فون سروس بھی معطل ہے، گزشتہ روز دوپہر 12 بجے سے شام 6 بجے تک کرفيو ميں نرمی کی گئی، جس دوران بڑی تعداد ميں شہريوں نے اشيائے ضرورت کی خريداری کی۔ 

دوسری جانب گلگت بلتستان میں غیر قانونی اسلحہ کیخلاف مہم بھی جاری ہے۔ پہلے مرحلے میں رضا کارانہ طور پر اسلحہ جمع کرانے والوں کیلئے عام معافی کا اعلان کیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ گلگت بلتستان نے اسلحے کی موجودگی پر اطلاع دینے والے کیلئے انعام اور نام صیغہ راز میں رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 153861
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش