0
Monday 16 Apr 2012 20:07

جنوبی پنجاب کا بینک نہیں بننے دیں گے، شہباز شریف

جنوبی پنجاب کا بینک نہیں بننے دیں گے، شہباز شریف
اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے وزیراعلی شہباز شریف نے کہا ہے کہ سرائیکی بینک لوٹ مار کا پلان ہے علی بابا چالیس چوروں کا احتساب کریں گے۔ بھلوال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صدر زرداری سن لیں، جنوبی پنجاب کا بینک نہیں بننے دیں گے، بینک کا اعلان ڈاکا مارنے کیلئے کیا گیا، علی بابا چالیس چور بےپناہ لوٹ مار کر رہے ہیں۔ وزیراعلی شہباز شریف نے کہا کہ تھانوں میں مظلوم کو ظالم بنا دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک وڈیرے کے ظلم کا نشانہ بننے والے بزرگ استاد کو انصاف نہیں ملتا وہ چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ اس سے پہلے وزیراعلیٰ نے سرگودھا میں میڈیکل کالج کے 39 طلباء و طالبات کو ڈگریاں دیں۔ انہوں نے بلڈ کینسر میں مبتلا طالبعلم کو علاج کے لیے 29 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔
خبر کا کوڈ : 153866
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش