0
Tuesday 17 Apr 2012 03:24

امریکی کاسہ لیس حکمران ملک کیلئے سیکورٹی رسک ہیں، سراج الحق

امریکی کاسہ لیس حکمران ملک کیلئے سیکورٹی رسک ہیں، سراج الحق

اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ نیٹو کو کسی بھی قسم کی سپلائی ملک و قوم سے غداری ہے، ہم نیٹو سپلائی بحال ہونے نہیں دینگے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کتیاری ضلع دیر پایاں میں جماعت اسلامی کے کارکنان کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نیٹو سپلائی کی بحالی نہیں مانتی، سپلائی کی بحالی میں پارلیمنٹ میں جن پارٹیوں نے رضامندی کا اظہار کیا ہے انہوں نے امریکہ کے دبائو میں آکر عوامی مینڈیٹ کا خون کیا، عوام ان کا حتساب کرینگے۔

انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی پر ظلم امریکہ کی بربریت کا واضح ثبوت ہے، امریکہ بین الاقوامی قانون کی دھجیاں اُڑاتے ہوئے پاکستان پر ڈرون حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک پر امریکہ کے کاسہ لیس اور اسکے پٹھو حکمرانوں کا قبضہ ہے۔ جنہیں ملک کی سالمیت اور خود مختاری کی ذرہ بھر پرواہ نہیں۔ ان کا مزید حکومت میں رہنا سکیورٹی رسک ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنوں جیل پر حملہ صوبائی حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

خبر کا کوڈ : 153971
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش