0
Friday 20 Apr 2012 05:22

تمام سنجیدہ طبقات دہشت گرد گروپوں سے عملی بیزاری کا اعلان کریں، ترجمان تحریک نفاذ فقہ جعفریہ

تمام سنجیدہ طبقات دہشت گرد گروپوں سے عملی بیزاری کا اعلان کریں، ترجمان تحریک نفاذ فقہ جعفریہ
اسلام ٹائمز۔ حکومت نے دہشت گرد گروپوں کو ممنوع اور کالعدم قرار دیا ہے لیکن یہی دہشت گرد گروپ جلسے، جلوس اور دھرنے دیتے ہیں، ان پر کوئی قدغن نہیں، میڈیا بھی انہی لوگوں کو بلوا کر ان سے حالات پر تجزیے کراتا ہے۔ خود ہی قاتل خود ہی منصف والی بات ہے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ سید قمر عباس زیدی نے ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر چیف آرگنائزر تحریک تحفظ ولاء عزا و حرمت سادات سید نزاکت حسین شاہ، جنرل سیکرٹری تحریک تحفظ  ولاء عزا و حرمت سادات علامہ ناصر عباس، ذاکر قاضی وسیم عباس بلوچ، ملک شجر عباس کھوکھربھی موجود تھے۔ علامہ سید قمر عباس زیدی نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن ایک دوسرے کو گرانے پر زور لگا رہی ہیں، ایسے وقت مین تمام سنجیدہ طبقوں اور ارباب دانش کو چاہیے کہ وہ کالعدم اور ممنوعہ دہشت گرد گروپوں سے عملی بیزاری کا اعلان کریں۔
 
اُنہون نے کہا کہ ہم یہ واضح کرتے ہیں کہ فرقہ، زبان اور مسلک کے پلیٹ فارم سے انتخابات کی بنیاد رکھ کر قوم کی رگوں میں زہر اُنڈیلنے ولا جنرل ضیاء الحق تھا، علامہ آغا سید حامد علی موسوی نے اُس وقت بھی فرقہ، زبان اور قومیت کی بنیاد پر انتخابات کو زہر قاتل اور پاکستان کے لیے خودکشی کے مترادف قرار دیا تھا۔ سید قمر عباس زیدی نے مزید کہا کہ آئندہ انتخابات میں پوری قوم علامہ سید حامد علی موسوی کے لائحہ عمل کی پابند ہے اور اُسے ووٹ دیا جائے گا جو ہمارے کام کرے گا، وطن عزیز پاکستان کو گروہی، لسانی اور عصبیتون کی اسٹیٹ ہر گز نہیں بننے دیں گے۔
 
اُنہوں نے کہا کہ ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ گلگت، بلتستان، کوئٹہ، چلاس، کوہستان، کراچی اور دیگر حساس علاقوں میں فوری فوجی آپریشن کیا جائے اورشرپسندی کے واقعات میں ملوث عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے، ان کے ساتھ کسی قسم کی کوئی رعایت نہ کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 154870
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش