0
Sunday 22 Apr 2012 20:27

فٹنس ٹیسٹ تک تمام نجی ائیر لائنز کی پروازوں پر پابندی عائد

فٹنس ٹیسٹ تک تمام نجی ائیر لائنز کی پروازوں پر پابندی عائد
اسلام ٹائمز۔ تمام نجی ائیر لائنز کی پروازوں پر پابندی عائد کر دی گئی۔ وزیر دفاع کہتے ہیں سول ایوی ایشن کے تمام فٹنس ٹیسٹ کے بعد پروازوں کی اجازت دی جائے گی۔ بھوجا ائیرلائن کا لائسنس منسوخ کرنے کا جائزہ لے رہے ہیں۔ وزیر دفاع چوہدری احمد مختار نے ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کیپٹن ندیم یوسف زئی کو ہدایت کی ہے کہ تمام نجی ائیر لائنز کے طیاروں کی ازسر نو جانچ پڑتال کی جائے اور طیاروں کی مینٹیننس اور اُڑان کی اہلیت کی جانچ کی جائے۔ 

ذرائع کے مطابق نجی ائیر لائن کے بوئنگ 737 طیاروں کو بھی جانچ پڑتال کے لئے گراؤنڈ کرنے کا امکان ہے، بھوجا طیارہ حادثے کے بعد شاہین ائیر لائن کے پاس 8 سے زائد 737 طیارے آپریٹ کئے جا رہے ہیں۔ بوجا ائیر کے پاس دو 737 جبکہ قومی ائیر لائن کے پاس 6 بوئنگ طیارے 737 آپریشنل ہیں۔ جن میں سے دو گراؤنڈ ہیں۔ بوئنگ737 طیارے گراؤنڈ ہونے سے فضائی آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ ہے، یہ اقدام اسلام آباد طیارے حادثے کی وجہ سے کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب بھوجا ایئرلائن کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کیلئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔ دس افراد کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔ جائے حادثہ کے آس پاس بیماریوں سے بچاؤ کے لئے مقامی انتظامیہ نے اسپرے بھی کیا۔ طیارہ حادثے کی انکوائری کیلئے تشکیل دی گئی، تحقیقاتی ٹیم نے تیکنیکی بنیادوں پر کام کا آغاز کر دیا۔ ٹیم نے گروپ کیپٹن سردار الیاس کی سربراہی میں جائے حادثہ کا دورہ کیا اور ایک سے ڈیڑھ کلو میٹر تک بکھرے جہاز کے ملبے کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر تفتیشی ٹیم کا کہنا تھا کہ ٹیم تیکنیکی بنیادوں پر حادثہ کی تحقیقات کرے گی، تاکہ آئندہ اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے اقدامات کئے جا سکیں۔ ٹیم کا کہنا تھا اس امر کا بھی جائزہ لیا جائے گا کہ جہاز کی پرواز نیچے اور اس کی آواز اونچی کیوں تھی۔ دوسری طرف ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے اہلکاروں نے بیماریوں سے بچاؤ کے لئے جائے حادثہ کے آس پاس اسپرے بھی کیا۔ میڈیا سے گفتگو میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز ڈاکٹر محمود جمال نے بتایا ہے حادثے میں جاں بحق دس افراد کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی، ساٹ۔۔۔۔۔ تحقیقاتی عمل کئی روز جاری رہنے کا امکان ہے، تب تک جہاز کے ملبے کو جائے حادثہ سے نہیں اٹھایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 155625
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش