0
Monday 23 Apr 2012 14:45

بھتہ خوری میں پی پی پی، ایم کیو ایم اور دیگر بہت سی پارٹیوں کے لوگ ملوث ہیں، رحمان ملک

بھتہ خوری میں پی پی پی، ایم کیو ایم اور دیگر بہت سی پارٹیوں کے لوگ ملوث ہیں، رحمان ملک
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے اورنگی میں بھتہ خوری میں پی پی پی، ایم کیو ایم اور دیگر بہت سی پارٹیوں کے لوگ ملوث ہیں۔ کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ کراچی کے حالات میں بہت سے گروپ ملوث ہیں۔ اورنگی میں بھتہ خوری میں پی پی پی، ایم کیو ایم اور دیگر بہت سی پارٹیوں کے لوگ شامل ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں رحمان ملک نے کہا کہ موسیٰ گیلانی پر اب تک الزام ہے وہ واپس آگئے ہیں اور تفتیش میں مدد کریں گے۔ رحمان ملک نے کہا کہ نجی ائیر لائنوں کو لائسنس پاکستان مسلم لیگ ن کے دور میں جاری ہوئے اس وقت اتنی نرم شرائط کیوں رکھی گئیں۔
خبر کا کوڈ : 155856
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش