0
Monday 30 Apr 2012 21:23

امریکہ دنیا کا سب سے بڑا دہشتگرد، حکمران اور اپوزیشن اسکی چاکری کر رہے ہیں، عزیز لطیف

امریکہ دنیا کا سب سے بڑا دہشتگرد، حکمران اور اپوزیشن اسکی چاکری کر رہے ہیں، عزیز لطیف
اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی پنجاب چودھری عزیر لطیف نے کہا ہے کہ امریکہ دنیا کا سب سے بڑا دہشتگرد ہے جبکہ حکمران اور اپوزیشن اسکی چاکری کر رہے ہیں، وزیر اعظم کو عدالت مجرم قرار دے چکی ہے۔ ان کو وزیر اعظم کے عہدے پر براجمان رہنے کا کوئی حق حاصل نہیں رہا، کرپٹ حکمرانوں نے ملک کی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا ہے، جماعت اسلامی ہی ملک کو بحرانوں اور مشکلات سے نکال کر ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرسکتی ہے، تبدیلی چوروں، لٹیروں اور لوٹوں سے نہیں دیانت دار، خوف خدا رکھنے والی قیادت سے آئے گی، ہمیں قرآن سے اپنے تعلق کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے ملتان میں جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کرنے والے نئے ممبران کے اعزاز میں دیئے جانیوالے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
 
اس موقع پر امیر حلقہ پی پی 194 میاں آصف اخوانی اور امیر یوسی ڈاکٹر عبدالقیوم ضیا نے بھی خطاب کیاجبکہ ہائی کورٹ بار کے نو منتخب فنانس سیکرٹری عقیل یوسف، جنوبی  پنجاب کے میڈیا کوآر ڈی نیٹر کنور محمد صدیق، چودھری محمد حنیف، شیخ محمد اعظم، زبیر صدیقی، چودھری امانت بھی موجود تھے۔ عزیز لطیف نے مزید کہا کہ زرداری اور گیلانی کی موجودگی میں ملک مسائلستان بنا رہے گا، وفاقی و صوبائی حکومتوں کی چار سالہ کاکردگی انتہائی مایوس کن رہی ہے، عوام کا سیاسی نظام پر سے اعتماد اٹھتا جارہا ہے، جس کو بحال کرنا ہوگا، اگر حکمرانوں کو مزید وقت دیا گیا تو ملک و قوم کے ساتھ نا انصافی اور ظلم ہوگا۔
 
انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی و خود مختاری کے لئے سول سوسائٹی اور میڈیا اپنا مثبت کردار ادا کرے، انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں میں موروثیت ہے، جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جو موروثیت سے پاک ہے۔ انہوں نے ملتان میں بہاوالدین یونیورسٹی انتظامیہ کے جانبدارانہ رویئے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یو نیورسٹی انتظامیہ کی سرپرستی میں غنڈہ گرد عناصر کا قبضہ ہے، اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور الٹا پرچے بھی انہی کے خلاف درج کروائے جاتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 157640
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش