0
Saturday 5 May 2012 21:44

عوام کمر کس لیں اور فاسد حکمرانوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں، نواز شریف

عوام کمر کس لیں اور فاسد حکمرانوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں، نواز شریف
اسلام ٹائمز۔ حکومت کو ہرگز خط لکھنا پڑے گا اور لوٹے ہوئے 6 کروڑ ڈالر واپس لانا ہوں گے۔ سپریم کورٹ کا بھی یہی موقف ہے کہ پاکستان کی امانت 6 کروڑ ڈالر واپس منگوانے کے لئے سوئس حکومت کو خط لکھا جائے۔ ہم پاکستان میں جنگل کا قانون نہیں چلنے دیں گے۔ ہماری جنگ قانون کی بالادستی کی جنگ ہے۔ سپریم کورٹ کو عزت دلانے کی جنگ ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے ٹیکسلا میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر میاں نواز شریف نے ٹیکسلا کے عوام سے لانگ مارچ میں شرکت کرنے کا عہد لیا اور کہا کہ اس سے قبل بھی عدلیہ کی بحالی کے لئے ہم نے لانگ مارچ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مشرف دور میں میرے کاغذات نامزدگی کا مسترد ہونا ایک دھاندلی تھی۔ چارٹر آف ڈیموکریسی کا زرداری نے پاس نہ رکھا، جس کی وجہ سے ہم نے اپنی راہیں الگ کر لیں اور شرافت کے ساتھ سیاست کرنے کا عزم کیا۔

ٹیکسلا کے چوک سرائے کالا میں پاکستان مسلم لیگ نواز کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 1998ء میں امریکی صدر نے ایٹمی دھماکے نہ کرنے کے عوض پانچ ارب ڈالر کی پیشکش کی تھی جسے ٹھکرا دیا تھا۔ پاکستان عوام اگر ہمیں موقع دیتے تو آج ملک کی تقدیر بدل گئی ہوتی۔ میاں نواز شریف کا جلسے سے خطاب جاری تھا کہ پنڈال اچانک خالی ہونا شروع ہو گیا، جس پر میاں نواز شریف کو خطاب مختصر کرنا پڑا۔
خبر کا کوڈ : 159231
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش