0
Wednesday 9 May 2012 23:48

خیبر ایجنسی، دو کالعدم تنظیموں کے مابین جھڑپوں میں 6 ہلاک

خیبر ایجنسی، دو کالعدم تنظیموں کے مابین جھڑپوں میں 6 ہلاک
اسلام ٹائمز۔ خیبر ایجنسی میں دو کالعدم تنظیموں کےمابین جھڑپ میں چھ افراد ہلاک ہو گئے۔ لشکر اسلام اور انصار الاسلام کے جنگجوؤں کے درمیان گزشتہ کئی سالوں سے جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بدھ  کے دن خیبر ایجنسی کے دور افتادہ پہاڑی علاقے وادی تیرہ میں توری خیل کے مقام پر انصار الاسلام اور لشکر اسلام کے جنگجوؤں کے درمیان تازہ جھڑپیں ہوئیں۔ عینی شاہدین کے مطابق فریقین نے ایک دوسرے کے مورچوں پر بھاری ہتھیاروں سے حملے کئے اور انصار الاسلام کے جنگجوؤں نے لشکر اسلام سے دو مورچے اپنے قبصے میں لے لئے ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ دونوں مورچے بُہت اہم تھے اور گزشتہ تین سالوں سے لشکر اسلام کے پاس تھے۔ واضح رہے کہ خیبر ایجنسی میں لشکر اسلام اور انصار الاسلام کے جنگجوؤں کے درمیان گزشتہ کئی سالوں سے جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے، جس میں اب تک دونوں جانب سے بڑی تعداد میں لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 160462
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش