0
Sunday 18 Mar 2012 01:55

خیبر ایجنسی میں بم دھماکہ، 3 خواتین جاں بحق

خیبر ایجنسی میں بم دھماکہ، 3 خواتین جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ خیبر ایجنسی کے علاقے باڑہ میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے تین خواتین جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے، ذرائع کے مطابق ہفتہ کے روز خیبر ایجنسی میں باڑہ کے علاقے منڈی کس میں شہری سڑک سے گزر رہے تھے کہ شدت پسندوں کی جانب سے سڑک کنارے نصب بم زور دار دھماکہ کیساتھ پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں 3 خواتین جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے، امدادی ٹیموں نے جائے دھماکہ پر پہنچ کر زخمی افراد کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا۔

دریں اثناء خیبر ایجنسی ہی کے علاقہ تیراہ میں ذخہ خیل امن لشکر توحید اسلام نے کالعدم تنظیم لشکر اسلام کے تین شدت پسندوں کو ہلاک کردیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ ان شدت پسندوں پر بم دھماکے کرنے کے الزامات تھے۔ چند روز تک جاری رہنے والی تفتیش کے دوران ان پر بم دھماکوں کے الزامات ثابت ہوگئے، جس پر انہیں ہفتہ کے روز مستک کے مقام پر سرعام گولیاں ماردی گئیں، مارے جانے والے شدت پسندوں میں عقل زرین، یعقوب اور ایک نامعلوم شامل ہے۔
خبر کا کوڈ : 146410
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش