0
Sunday 13 May 2012 09:16

انجمن امامیہ پر وزارت داخلہ کی جانب سے پابندی کی بھرپور مذمت

انجمن امامیہ پر وزارت داخلہ کی جانب سے پابندی کی بھرپور مذمت
اسلام ٹائمز۔ علامہ سید ساجد علی نقوی کے مرکزی ترجمان نے قومی اخبارات میں گلگت میں مبینہ طور پر انجمن امامیہ پر وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے پابندی کی خبروں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے توازن کی غلط پالیسی قرار دے کر کہا ہے کہ مسئلہ خالصتاً لاء اینڈ آرڈر، گڈ گورننس اور رول آف لاء کا ہے جس میں حکومت مکمل طور پر ناکام ہے اور قانون کے بلاامتیاز نفاذ سے حالات کو سدھارنے میں ٹھوس کردار ادا کرنے سے گریز کے نتیجے میں جب فتنہ انگیزی ہوتی ہے تو تمام لوگوں کو ایک ہی لاٹھی سے ہانکا جاتا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ایک مدت سے گلگت میں مرکزی انجمن امامیہ مثبت انداز میں سماجی و فلاحی خدمات انجام دے رہی ہے اور امن و امان کے قیام اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کیلئے کوشاں ہے لہذا یہ غیر منصفانہ اقدام اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی میں کوتاہی اور ذمہ داریوں سے فرار اختیار کرنا ہے جو قرین انصاف نہیں۔
خبر کا کوڈ : 161348
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش