0
Monday 14 May 2012 15:05

مولانا اسلم شیخوپوری کے بیہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں، سینیٹر شاہی سید

مولانا اسلم شیخوپوری کے بیہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں، سینیٹر شاہی سید
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے بہادر آباد کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں معروف عالم دین اور مبلغ مولانا اسلم شیخوپوری کے بیہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد ایک مرتبہ پھر مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ماضی میں فرقہ وراریت پھیلانے کے لیے چیدہ چیدہ علماء کرام کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے دہشت گردی اور انتہاء پسندی چاہے کسی بھی صورت میں ہو اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مولانا اسلم شیخوپوری اور ان کے محافظ سفرین کی ٹارگٹ شہر میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو سبوتاژ کرنے کی گہری سازش ہے، جبر و دہشت اور وحشت کا استعمال سے کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کیا جاسکتا، ان کا قتل ملک کی سالمیت کے خلاف سازشوں کی ایک کڑی ہے، عوامی نیشنل پارٹی سندھ مولانا اسلم شیخوپوری کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتی ہے اور ان کے زخمی محافظوں وزیر علی، نجم الدین کی فوری صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔
خبر کا کوڈ : 161812
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش