0
Tuesday 15 May 2012 22:42

نیٹو سپلائی معاشرے اور قوم کو تباہ کرنیکی سازش، بھرپور مزاحمت کرینگے، عمران خان

نیٹو سپلائی معاشرے اور قوم کو تباہ کرنیکی سازش، بھرپور مزاحمت کرینگے، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کو ڈالروں کے عوض عوام کا خون نہیں بیچنے دیں گے۔ نیٹو سپلائی اگر بحال کی گئی تو تحریک انصاف بھرپور مزاحمت کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار عمران خان نے اسلام آباد میں پارٹی کی اسٹریٹجک کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ڈرون حملوں اور نیٹو سپلائی کی اجازت دے کر معاشرے اور قوم کو تباہ کرنے کی سازش کی جا رہی ہے، جو کہ کسی صورت قابل قبول نہیں۔ نیٹو سپلائی کی بحالی پر تحریک انصاف ملک گیر مظاہرے کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 162303
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش