0
Wednesday 16 May 2012 00:07

بلوچ دشمن قوتیں پرتشدد رجحانات کو پروان چڑھا رہی ہیں، عبد المالک بلوچ

بلوچ دشمن قوتیں پرتشدد رجحانات کو پروان چڑھا رہی ہیں، عبد المالک بلوچ
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبد المالک بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان اور بلوچ دشمن قوتیں اپنے مفادات کی خاطر پرتشدد رجحانات کو پروان چڑھا کر بلوچستان کے معاشرے کو غیرسیاسی طور پر مفلوج کرنے کے درپے ہیں۔ استحصالی قوتیں بلوچ ساحلی پٹی پر قبضہ کے پنجے گاڑنے کے اپنے مزموم عزائم سے دستبردار نہیں ہوئیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پسنی تحصیل کونسل کے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کے دوران کیا، اجلاس سے نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر سینیٹر میرحاصل بزنجو، حمید بلوچ اور حکیم بلوچ نے بھی خطاب کیا۔ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ اسلام آباد میں بیٹھی اصل حاکم قوتوں نے بلوچستان سے متعلق اپنی پالیسیاں تبدیل نہیں کیں۔ بلکہ جارحانہ پالیسیاں آج بھی اپنے تسلسل کے ساتھ جاری ہے اور ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بلوچستان کو سیاسی طور پر مفلوج کرنے کے لئے پرتشدد رجحانات کو پروان چڑھایا جا رہا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ سیاسی اور قومی کارکنوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ سرزمین کے ساتھ وابستگی کا ثبوت دیتے ہوئے سامراجی اور استحصالی قوتوں کے خلاف سینہ سپر ہو جائیں۔ انہوں نے صوبائی حکومت کی کارکردگی کو انتہائی مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ نمائندوں کو عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں، نام نہاد منتخب نمائندے عوامی مسائل کے بجائے اپنی لوٹ کھسوٹ میں مصروف ہیں۔
خبر کا کوڈ : 162310
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش