0
Wednesday 16 May 2012 00:30

مشرقی وسطیٰ میں اسلامی بیداری اسرائیل کے خاتمہ کا پیش خیمہ ثابت ہوگی، ثاقب بنگش

مشرقی وسطیٰ میں اسلامی بیداری اسرائیل کے خاتمہ کا پیش خیمہ ثابت ہوگی، ثاقب بنگش
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ۱۶ مئی اسرائیل کے ناپاک وجود کے قیام کا دن بافرمان شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی یوم مردہ باد امریکا کے طور پر منائے گی، اس سلسلے میں ملک بھر میں مظاہر ے، پریس کانفرنسز اور سیمینار منعقد کیے جائیں گے، ان خیالات کا اظہار امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور ڈویژن کے صدر ثاقب بنگش نے پشاور یونیورسٹی میں کابینہ اور یونٹ کے اجلاس سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے قیام میں امریکا اور برطانیہ دونوں نے اہم کردار ادا کیا، یہاں تک کہ بین الاقوامی قانون کی پاسداری نہ کرتے ہوئے امریکا نے اسرائیل کی غیر قانونی ریاست کو سب سے پہلے قبول کیا، ساتھ ہی دنیا کی کمزور اور لاچار حکومتوں پر دبائو ڈال کر اسرائیل کے ناپاک وجود کو تسلیم کروایا۔

انہوں نے کہا کہ ۱۹۴۸ء سے آج تک امریکا اسرائیل کے ہر غیر قانونی اقدام کی حمایت کرتا آیا ہے، رواں سال حالات اچانک تبدیل ہوئے ہیں، مشرقی وسطی میں اسلامی بیداری انشاء اللہ اسرائیل کے خاتمہ کا پیش خیمہ ثابت ہوگی چونکہ اسرائیل کا وجود عالم اسلام کے لیے ناسور زخم ہے، ان کا کہنا تھا کہ صہیونی و امریکی لابی مشرقی وسطی کے اسلامی انقلابات کو فرقہ واریت کا رنگ دے کر تقسیم کرو اور حکومت کرو کی پالسی نافذ کرنا چاہتی ہے، مگر وہ کبھی بھی اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونگے، اس موقع پر انہوں نے ۱۶مئی مردہ باد امریکا اور نامنظور اسرائیل ریلیاں پشاور پریس کلب، کوہاٹ پریس کلب اور پاراچنار میں نکالنے کا اعلان کیا۔
خبر کا کوڈ : 162315
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش