0
Saturday 19 May 2012 12:40

برطانيہ کيلئے افغان جنگ 20 ارب پونڈ کے اخراجات اور 414 فوجی ہلاکتوں کا سبب بن گئی، برطانوی اخبار

برطانيہ کيلئے افغان جنگ 20 ارب پونڈ کے اخراجات اور 414 فوجی ہلاکتوں کا سبب بن گئی، برطانوی اخبار
اسلام ٹائمز۔ برطانوی اخبار کے مطابق برطانيہ کے لئے افغان جنگ کے اخراجات۲۰ ارب پونڈ سے تجاوز کر جائيں گے، افغان جنگ پر برطانوی ٹيکس دہندگان کے اتنے بڑے اخراجات کا انکشاف ڈيوڈ کيمرون کے شکاگو کانفرنس کی روانگی کے موقع پر سامنے آيا جہاں وہ افغانستان سے اپنی فوج کے انخلاء کی حتمی تاريخ کا اعلان کرنے جا رہے ہيں۔ برطانيہ کيلئے افغان جنگ ۲۰ ارب پونڈ کے اخراجات اور ۴۱۴ فوجی ہلاکتوں کا سبب بن گئی۔  مارچ ۲۰۱۲ء تک برطانيہ پہلے ہی افغان جنگ پر ۱۷.۳ ارب پونڈ خرچ کر چکا ہے۔ يہ اعداد شمار رواں موسم گرما ميں سرکاری طور پر سامنے لائيں جائينگے تاہم وزارت دفاع کے مطابق افغانستان سے پاکستان کے زمينی راستے سے برطانوی سازوسامان کے نکالنے پر ۸ سو ملين پونڈ کے اضافی اخراجات آئيں گے۔ اس کے علاوہ افغان فورسز کے لئے ۲۵.۳ ارب پونڈ کے قائم کردہ فنڈ ميں بھی برطانيہ کو رقم دينی ہو گی۔ مالی اخراجات کے علاوہ ۴۱۴ برطانوی فوجی افغان جنگ ميں مارے جا چکے ہيں۔ کئی ممالک کے فوجی سربراہان کو خدشہ ہے کہ افغان جنگ سے نکلنے ميں تيزی سے باغی اور جنگجو مقامی افغان فورسز پر غلبہ حاصل کر ليں گے۔ اخبار کے مطابق ديگر ممالک کو بھی افغانستان کے لئے مالی بوجھ ميں اشتراک کرنے کا کہا جا رہا ہے۔

خبر کا کوڈ : 163288
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش