0
Saturday 19 May 2012 12:21

شکاگو کانفرنس سے قبل مظاہروں میں شدت

شکاگو کانفرنس سے قبل مظاہروں میں شدت
اسلام ٹائمز۔ امریکہ کے شہر شکاگو میں کل سے شروع ہونے والی نیٹو ممالک کی کانفرنس سے قبل ہی احتجاجی مظاہروں میں شدت آگئی ہے۔ مظاہرین کی بڑی تعداد احتجاج کرتے ہوئے شکاگو کی گلیوں میں پھیل گئی ہے۔ مظاہرین کی جانب سے شہر میں لگے ہوئے نیٹو بینرز اتارنے کی کوشش بھی کی گئی۔ مظاہرین میں نرسوں کی بڑی تعداد شریک تھی جبکہ ان کے احتجاج میں وال سٹریٹ قبضہ مہم میں حصۃ لینے والے افراد کی بڑی تعداد شریک تھی۔ شکاگو کانفرنس شروع ہونے میں چند گھنٹے ہی رہ گئے ہیں۔ اس موقع پر متوقع مظاہروں کو روکنے کیلیے سیکیورٹی کے انتطامات بھی سخت کیے گئے تھے تاہم اس کے باوجود بھی مظاہروں میں شدت آنے کا امکان ہے۔
خبر کا کوڈ : 163267
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش