0
Thursday 24 May 2012 20:40
عالمی طاغوتی طاقتیں اسلام کو بدنام کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں

سازش کے تحت فساد کو جہاد کا نام دیا جا رہا ہے، مولانا محمد شیرانی

سازش کے تحت فساد کو جہاد کا نام دیا جا رہا ہے، مولانا محمد شیرانی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر و چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مولانا محمد خان شیرانی نے کہا ہے کہ عالمی طاغوتی طاقتیں اسلام کو بدنام کرنے کی مذموم سازشوں میں مصروف ہیں۔ ایک سوچھے سمجھے منصوبے کے تحت دہشگرد عوامل کو جہاد سے منسوب کیا جا رہا ہے۔ امت مسلمہ اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلام کے خلاف ہونیوالی تمام سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے عملی میدان میں اپنا کردار ادا کرے۔ نیٹو میں شامل ممالک کا اصل ہدف اسلام ہے، مسلمان آپس کے جھگڑے بھلا کر ان کی مذموم سازشوں کو ناکام بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدرسہ مدینتہ العلوم کوئٹہ میں دستار فضلیت کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
 
جلسہ عام سے تبلغی جماعت کےسابق امیر مولانا عباس، سابق صوبائی وزیر امیر زمان، مولانا عبد العزیز، مولوی شیر جان، انوار الحق حقانی اور مدرسہ کے مہتمم شیخ الحدیث مولانا محمد دین نے بھی خطاب کیا۔ مولانا محمد خان شیرانی نے کہا کہ سلالہ چیک پوسٹ کے واقعے کو بہانہ بنا کر نیٹو سپلائی بند کی گئی، نیٹو سپلائی دراصل کرایوں میں اضافے کے لئے بند کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ جس وقت کرایہ کا مسئلہ حل ہو جائے گا سلالہ واقعہ کی معافی نہ مانگنے کے باوجود نیٹو سپلائی بحال کردی جائیگی۔
خبر کا کوڈ : 165075
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش