0
Friday 25 May 2012 13:08

نوابشاہ ميں بس پر فائرنگ،7 افراد ہلاک، متعدد زخمی

نوابشاہ ميں بس پر فائرنگ،7 افراد ہلاک، متعدد زخمی
اسلام ٹائمز۔ نواب شاہ کے قريب رين شاخ کے مقام پر قومی شاہراہ پر کوچ پر فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتيجے ميں 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ ڈی آئی جی ثناء اللہ عباسی نے واقعے اور ہلاکتوں کی تصديق کر دی ہے۔ ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق دہشتگرد بس ميں ہی سوار تھے، جو کراچی سے کوہاٹ جا رہی تھی۔ واقعے کے بعد قريبی اسپتالوں ميں ايمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق واقعہ نوابشاہ سے 35 کلو میٹر کے فاصلے پر قومی شاہراہ پر پیش آیا جب نامعلوم مسلح افراد نے بس کو روک کر اس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ سے بس کے ڈرائیور سمیت 6 افراد موقع پر ہلاک ہو گئے۔پولیس کے مطابق زخمی ہونے والوں میں متعدد کی حالت نازک ہے۔ فائرنگ کے واقعہ کے بعد نوابشاہ کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔
خبر کا کوڈ : 165333
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش