0
Friday 8 Jun 2012 16:29

امریکہ نے جارحیت کی تو یقین ہے پاکستان ہمارے خلاف نہیں جائیگا، ایرانی سفارتکار

امریکہ نے جارحیت کی تو یقین ہے پاکستان ہمارے خلاف نہیں جائیگا، ایرانی سفارتکار
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کا اور ہمارا کلمہ کا رشتہ ہے، امریکہ نے اگر ایران پر جارحیت کی تو ہمیں یقین ہے کہ پاکستان ایران کے خلاف نہیں جائے گا۔ ایرانی قیادت کو اپنے برادر دوست ملک پر مکمل اعتماد و بھروسہ ہے۔ پاکستان نے ہر کڑے وقت میں اپنے ایرانی بھائیوں کے ساتھ مہربانیاں کی ہیں۔ ایران وہ ملک ہے جس کے عوام نے اس کے وجود کو سب سے پہلے تسلیم کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایران کے سینئر سفارت کار حسن محمود زادے نے تہران میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ بہت سے شعبوں میں تعاون چاہتا ہے۔ گیس پائپ لائن اور بجلی کے حوالے سے امریکہ اس کے حق میں نہیں ہے کہ ایران اور پاکستان کے کاروباری رشتے مضبوط ہوں۔ انہوں نے کہا اسلام آباد اور ایران کے رابطوں میں کوئی کمی نہیں آرہی ہے۔ ایران کے ساتھ پاکستان کے تعلقات میں بہتری آ رہی ہے، پاکستان اور ایران کے عوام میں دوستی ہے۔
خبر کا کوڈ : 169302
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش