0
Friday 8 Jun 2012 07:59
ایران اور پاکستان کے صدور کی ملاقات

پاکستانی سرزمین کو ایران کے خلاف استعمال نہیں ہونے دینگے، صدر زرادری

پاکستانی سرزمین کو ایران کے خلاف استعمال نہیں ہونے دینگے، صدر زرادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور ایران نے گیس پائپ لائن پراجیکٹ اور پاکستان کو بجلی کی فراہمی کے منصوبے پر تیزی سے کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستانی سرزمین کو ایران کے خلاف استعمال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے موقع پر بیجنگ میں صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ گیس پائپ لائن پراجیکٹ کی جلد تکمیل چاہتا ہے، جس سے ملک میں توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی سرزمین کو ایران کے خلاف استعمال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان افغان عوام کی خواہش کے مطابق افغانستان کے مسئلے کے حل کی حمایت کرتا رہے گا۔

دیگر ذرائع کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے صدور نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات میں فروغ لانے پر تاکید کی ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے بیجنگ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے موقع پر پاکستان کے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر دونون رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ایران اور پاکستان مختلف میدانوں میں تعاون بڑھانے کی بہترین توانائياں رکھتے ہیں۔ اس ملاقات میں دونوں ملکوں کے صدور نے علاقائی اور دنیا کے اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ ادھر چین کے سرکاری ٹی وی نے اعلان کیا ہےکہ ایران اور پاکستان نے جو کہ شنگھائي تعاون تنظیم میں مبصر کی حیثیت رکھتے ہیں اس تنظیم کے مکمل رکن بننے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 169246
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش