0
Saturday 9 Jun 2012 16:02

سدپارہ ڈیم میں پانی بڑھنے کے باوجود لوڈشیڈنگ قابل مذمت ہے، عوامی موقف

سدپارہ ڈیم میں پانی بڑھنے کے باوجود لوڈشیڈنگ قابل مذمت ہے، عوامی موقف
اسلام ٹائمز۔ سدپارہ ڈیم میں پانی کی آمد کے باوجود سکردو شہر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم نہ ہوسکی جس سے عوام عاجز آگئی۔ عوام کا کہنا ہے کہ سدپارہ ڈیم میں پانی بڑھنے کے باوجود بھی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہ ہونا محکمے کے منہ پر طمانچہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ حکام بجلی کی لوڈشیڈنگ کو ختم کرنے کے دعوے تو ہر دوسرے روز کرتے ہیں لیکن اب ڈیم میں پانی بڑھنے کے باوجود بھی لوڈشیڈنگ ختم نہ ہوسکی۔ عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں اور جلد سے جلد لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرے۔
خبر کا کوڈ : 169413
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش