0
Friday 8 Jun 2012 03:56

سکردو میں اہم منصو بے ٹھیکیداروں کی نذر ہوگئے

سکردو میں اہم منصو بے ٹھیکیداروں کی نذر ہوگئے
اسلام ٹائمز ۔ حکومت کی غفلت اور عدم دلچسپی کے باعث اہم نوعیت کے منصوبے مسلسل التواء کا شکار ہیں اور ان منصوبوں کی تکمیل کی طرف بھی کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے۔ اربوں روپے کی لاگت سے متعارف کرائے گئے بہت سے زیر تعمیر منصوبے مقامی ٹھیکداروں کے نذر ہوگئے اور یہ منصوبے التواء کا شکار ہیں۔ سکردو سپورٹس کملپکس اور جنرل بس سٹینڈ جیسے منصوبے التواء پذیر ہونے کی وجہ سے ایک طرف تو ملکی خزانے پر بوجھ  ہے تو دوسری جانب اس کے اثرات عام آدمی پر بھی مرتب ہورہے ہیں۔

سکردو سپورٹس کمپلیکس جیسا اہم منصوبہ سیاست کی نذر ہوگیا ہے اور اس منصوبے کی تکمیل کی طرف نہ تو ماضی کی صوبائی حکومت نے کوئی توجہ دی اور نہ ہی موجودہ حکومت کوئی دلچسپی لے رہی ہے۔ اس منصوبے کی تکمیل سے نوجوان نسل کو نہ صرف تفریح کے مواقع ملے گا بلکہ ڈومیسٹک لیول کے مقابلے بھی کرائے جاسکتے تھے۔ تاہم یہ منصوبہ محض عدم دلچسپی کی وجہ سے بددیانتی کا شکار ہوگیا ہے۔ دوسری جانب جنرل بس سٹینڈ منصوبے کی حالت بھی اس سے کچھ مختلف نہیں۔ وزیر اعلیٰ کو چاہیے کہ ان منصوبوں کو مکمل کریں۔
خبر کا کوڈ : 169177
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش