0
Tuesday 12 Jun 2012 20:13

چیف جسٹس کی ملک ریاض سے ملاقاتیں معزولی کے دوران ہوئیں، رجسٹرار سپریم کورٹ

چیف جسٹس کی ملک ریاض سے ملاقاتیں معزولی کے دوران ہوئیں، رجسٹرار سپریم کورٹ

اسلام ٹائمز۔ پاک بحریہ کے سربراہ ملک ریاض کی جانب سے پریس کانفرنس میں اٹھائے گئے سوالات پر جاری بیان میں رجسٹرار سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کی ملک ریاض سے دو ملاقاتیں ہوئیں جن میں وہ موجود تھے، یہ ملاقاتیں معزولی کے وقت ہوئیں تھیں اس کے بعد سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ رجسٹرار کے مطابق ان ملاقاتوں میں ملک رياض کا اصرار تھا کہ چيف جسٹس صدر زرداري سے ملاقات کريں، ملک ریاض نے چیف جسٹس کو بلٹ پروف گاڑی کی بھی پیشکش کی تھی اُن کا کہنا تھا کہ بار ایسو سی ایشنز سے خطاب کے لئے جاتے وقت چیف جسٹس کی جان کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے تاہم چیف جسٹس نے شکریہ کے ساتھ گاڑی لینے سے معذرت کر لی تھی۔

خبر کا کوڈ : 170649
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش