0
Thursday 14 Jun 2012 15:20

قراقرم یونیورسٹی نے انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا اعلان کر دیا

قراقرم یونیورسٹی نے انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا اعلان کر دیا
اسلام ٹائمز۔ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 19 جون سے کرانے کا اعلان کردیا۔ کنٹرولر امتحانات شاہد علی نے کہا ہے کہ 19 جون سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات میں کل 15848 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ جن کیلئے گلگت بلتستان بھر کے ساتویں اضلاع میں 55 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ کنٹرولر امتحانات نے کہا کہ گلگت کے حالات کے باعث اس سال کے سالانہ امتحانات میٹرک کی طرح انٹرمیڈیٹ بھی تاخیر سے شروع ہورہے ہیں۔ اگر حالات معمول پر رہتے تو اب تک انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ختم ہوچکے ہوتے۔ تاہم شعبہ امتحانات کے عملہ نے دن رات محنت کرکے مختصر مدت میں امتحانات کے انعقاد کو یقینی بنایا ہے۔

شاہد علی نے کہا کہ اس سال انٹرمیڈیٹ پارٹ ون میں 7238 اور پارٹ ٹو میں 8610 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ جن کیلئے رول نمبر سلپ جاری کی جاچکی ہیں۔ ریگولر امیدوار اپنے متعلقہ کالج سے اور پرائیویٹ امیدوار اپنے متعلقہ امتحانی مرکز سے سلپ حاصل کرسکتے ہیں۔ رول نمبر سلپ میں کوئی غلط اندراج ہوا ہو یا کوئی اور غلطی ہو تو 18 جون سے قبل شعبہ امتحانات سے رابط کریں اس کے بعد کسی قسم کی درستگی نہیں ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 170961
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش