0
Monday 18 Jun 2012 14:38

پی آئی اے نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو عوام کے ساتھ مل کراحتجاج کرونگا، مہدی شاہ

پی آئی اے نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو عوام کے ساتھ مل کراحتجاج کرونگا، مہدی شاہ
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے اسکردو اور گلگت کیلئے پی آئی اے کی پروازوں کے شیڈولز میں اضافہ نہ کرنے پر احتجاج کرتے ہوئے وزیر دفاع اور ایم ڈی پی آئی اے کوخط لکھا اور کہا کہ پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ روا رکھی جانے والی زیادتیوں کو بند کرے بصورت دیگر میں بھی گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ مل کر پی آئی اے کے خلاف احتجاج میں شامل ہو جاؤنگا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی آئی اے کے اعلیٰ حکام جان بوجھ کر گلگت اور اسکردو کیلئے شیڈول فلائٹس کو نہ بڑھانے اور کینسل کرکے یہاں کے عوام کی مشکلات میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں۔ جبکہ سیاحت کا سیزن عروج پر ہے اور کئی بین الاقوامی اور ملکی سیاح پی آئی اے کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے اپنا پروگرام تبدیل کرنے پر مجبور ہیں۔

انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ گلگت بلتستان کیلئے فلائٹس کے شیڈول میں اضافے کی بجائے فلائٹس کی تعداد میں کمی کر دی گئی جس کی وجہ سے لوگوں کوشدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا کہ اگر پی آئی اے نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو صدر پاکستان آصف علی زرداری اور وزیر اعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی سے بھی اس مسئلہ کے حل کیلئے ملاقات کرونگا اور سی ای سی کی میٹنگ میں بھی اس مسئلے کے حوالے سے بات کرونگا۔
خبر کا کوڈ : 172130
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش