0
Friday 22 Jun 2012 01:32

سکردو کے مختلف مقامات پر فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد ہو رہا ہے

سکردو کے مختلف مقامات پر فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد ہو رہا ہے
اسلام ٹائمز۔ بلتستان ڈاکٹرز فورم اور پی پی ایچ آئی کے اشتراک سے آج سے سول ڈسپنسری تھورگو، گول، سرمیک اور منٹھوکھا جبکہ 22 جون کو پاری، مایوردو، غندوس میں کیمپ منعقد ہو رہا ہے۔ جس میں ڈاکٹرز مریضوں کا معائنہ کریں گے، تاکہ دور افتادہ علاقوں کے مریضوں کی تشخیص ہو سکے۔ جن مریضوں کو مزید علاج معالجہ کی ضرورت ہوگی انہیں  میڈیکل کیمپ سکردو ریفر کیا جائے گا۔ مین کیمپ 24 جون تا 30 جون عبداﷲ ہسپتال سکردو اور ڈسٹرکٹ ہسپتال سکردو میں قائم ہوگا، جس میں اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور کے مشہور ماہر سرجن، میڈیکل سپیشلسٹ، کارڈیالوجسٹ شرکت کریں گے اور مریضوں کو بروقت علاج کی سہولت ملے گی۔ جلدی اور نسوانی امراض کے مریضوں کا علاج لیڈی ڈاکٹرز کی زیر نگرانی ہوگی۔

اس مہم میں بلتستان سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹروں کی تنظیم بلتستان ڈاکٹرز فورم کے تمام ممبران بھی شرکت کریں گے۔ کیمپ کو کامیاب کرنے کے لئے پی پی ایچ آئی سکردو، محکمہ صحت، معروفی فاونڈیشن بھرپور معاونت کر رہی ہیں۔ اس کیمپ سے غریبوں کو سہولت ملے گی خاص طور پر خواتین اور بچے مستفید ہو سکیں گے۔ دوران کیمپ مریضوں کے لئے شفا فاونڈیشن کی طرف سے لیبارٹری ٹیسٹ کی سہولت فراہم ہوگی۔ عوام میں صحت عامہ کے متعلق آگاہی اجاگر کرنے کے لئے ایک روزہ سیمینار بھی منعقد ہوگا جسمیں ڈاکٹرز، علماء اور دانشور حضرات صحت عامہ اور معاشرے کی ذمہ داریوں کے عنوان پر لیکچر دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 173149
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش