0
Thursday 21 Jun 2012 17:14

اپنے قائدین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوام کی خدمت جاری رکھیں گے، مہدی شاہ

اپنے قائدین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوام کی خدمت جاری رکھیں گے، مہدی شاہ
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے بینظیر بھٹو  کی 59 ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان باالخصوص گلگت بلتستان کے عوام کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہید جمہوریت نے گلگت بلتستان کے عوام کو بھی جمہوریت کا تحفہ دیا تھا اور 1994 میں جماعتی بنیادوں پر گلگت بلتستان میں انتخابات کے ذریعے وجود میں آنے والی کونسل آج پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی ذرداری کے دور میں قانون ساز اسمبلی کا روپ دھار چکی ہے۔ جہاں گلگت بلتستان کے عوام کی بھرپور نمائندگی ہے اور قانون سازی کے ذریعے گلگت بلتستان کے عوام کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

بینظیر بھٹو کی 59 ویں سالگرہ کے موقع پر میڈیا سیل سے جاری پیغام میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ اپنے قائدین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے گلگت بلتستان کے عوام کی خدمت جاری رکھیں گے اور جمہوریت کے حقیقی ثمرات کو عوام تک پہنچانے کیلئے دن رات کام کرینگے۔ پیغام میں پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالوں، کارکنوں اور دیگر ذمہ داران سے اس بات کی توقع کی گئی ہے کہ وہ مخالفین کے منفی پروپیگنڈے کا جواب عوام کی خدمت کرکے دینگے۔

پیغام میں کہا گیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی چاہے وہ اقتدار میں ہو یا حزب اختلاف میں ہمیشہ سے جمہوریت دشمن قوتوں کی ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور آج بھی اقتدار میں ہوتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی اپنی جمہوریت دشمن قوتوں کے خلاف جنگ لڑنے میں مصروف ہے اور کل کی طرح آج بھی ہم سرخرو ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 173142
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش