1
0
Saturday 23 Jun 2012 00:51

مقبوضہ کشمیر، تعمیرات کے دوران اسم اعظم اور حضرت محمد ص کے نام مبارک کنندہ پائے گئے

مقبوضہ کشمیر، تعمیرات کے دوران اسم اعظم اور حضرت محمد ص کے نام مبارک کنندہ پائے گئے
اسلام ٹائمز۔  ”پتے پتے پہ تیری کبریائی دیکھی“ سرینگر کشمیر کے سیاحتی علاقے برین نشاط میں تعمیراتی کام کے دوران ایک پتھر پر”اسم اعظم “ اور پیغمبر حضرت محمد مصطفےٰ ص کے نام مبارک کنندہ پائے گئے۔ جس کے بعد علاقے کے لوگوں کا اس سنگ کو دیکھنے کیلئے تانتا بندھ گیا، سرینگر کے علاقہ نشاط میں ایک دیوار کا تعمیراتی کام ہو رہا تھا جس کے دوران وہاں پر کام کرنے والے ایک مزدور گلزار احمد ریشی نے ایک پتھر توڑا تو اس پتھر کا ایک حصہ ٹوٹ گیا تو وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ اس سنگ پر اسم اعظم کنندہ ہے، گلزار احمد نے مزید کہا کہ بعد میں جب ایک اور ہتھوڑا اس نے مذکورہ پتھر پر مارا تو پتھر کا ایک ٹکڑا ہٹ گیا اور اسکے تعجب کی یہ دیکھ کر انتہاء نہ رہی کہ جب اس نے پتھر پر پیغمبر آخرالزماں ص کا اسم مبارک پایا۔
 
اس دوران علاقے میں یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ جس کے بعد ملحقہ علاقوں سے بھی لوگوں کی ایک بڑی تعداد اس پتھر پر کنندہ نام مبارکوں کو دیکھنے کے لئے امڈ آئی، اس دوران گلزار احمد 20 کلو وزنی اس پتھر کو ایک مقامی میڈیا کے دفتر پر لایا جہاں اس نے مذکورہ سنگ پر وہ نام مبارک دکھائے، گلزار احمد نے کہا کہ اس پتھر کو اب برین نشاط کے آستان عالیہ میں رکھا جائےگا۔
خبر کا کوڈ : 173373
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

کاش اس پتھر کی تصویر بھی آن لائن شیئر ہوجاتی تو بہت سارے مسلمان اس کا دیدار بھی کر لیتے۔
ہماری پیشکش