0
Sunday 24 Jun 2012 12:30

موجودہ حکومت نے مشرف دور سے زیادہ ملک کا بُرا حال کیا ہے، نواز شریف

موجودہ حکومت نے مشرف دور سے زیادہ ملک کا بُرا حال کیا ہے، نواز شریف
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت میں ملک چلانے کی صلاحیت ہی نہیں، حکومت ہر شعبے میں بُری طرح ناکام رہی ہے۔ میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں جاری توانائی بحران اور لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر کے رکھ دی ہے۔ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے انڈسٹری ختم ہو کر رہ گئی ہے۔ موجودہ حکومت نے مشرف دور سے زیادہ ملک کا بُرا حال کر کے رکھ دیا ہے۔ حکومت نہ صرف ہر شعبے میں ناکام رہی ہے بلکہ اس نے ملکی خودمختاری کو بھی تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔ میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت ہر شعبے میں تباہی کی ذمہ دار ہے۔ امریکی ڈرون ہماری سرزمین سے ہی اڑ کر ہمیں ہی نشانہ بنا رہے ہیں۔ موجودہ حکومت میں شامل لوگ بےحس ہیں۔ مسلم لیگ کے قائد نے کہا کہ سپریم کورٹ چاہتی ہے عوام کا لوٹا ہوا پیسہ وطن میں واپس لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بیٹے کو کٹہرے میں لانے پر چیف جسٹس کی تعریف کرنا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 173769
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش