0
Saturday 23 Jun 2012 10:53

حکومت توانائی کے بحران کا خاتمہ اور عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے، صدر زرداری

حکومت توانائی کے بحران کا خاتمہ اور عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے، صدر زرداری
اسلام ٹائمز۔ صدر آصف علی زرداری نے نومنتخب وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت توانائی کے بحران کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے۔ امید ہے راجہ پرویز عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے۔ ایوان صدر اسلام آباد میں تقریب حلف برداری سے خطاب میں صدر زرداری نے کہا کہ راجہ پرویز اشرف کی کامیابی عوام کے جمہوریت پر اعتماد کا ثبوت ہے۔ نئی حکومت توانائی کا بحران ختم اور عوام کے مسائل حل کرے۔ صدر زرداری نے کہا کہ جمہوری روایات کے مطابق وزیراعظم کا انتخاب مکمل ہوا۔ بعض قوتیں یہ امید کر بیٹھی تھیں کہ ارکان پارلیمنٹ نئے وزیراعظم کا انتخاب نہیں کریں گے۔ صدر زرداری نے سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی نے مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ صدر زرداری نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کے تاریخ میں مقام کا فیصلہ عوام کریں گے۔ 

ادھر صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہر بات مانتا گیا تو میں پیچھے چلا جائوں گا، مجھے دیوار سے لگانے کی سازشیں کی جا رہی ہیں، مجھ سے ’’بدمعاشی‘‘ کی جا رہی ہے، تمام مخالفین کو ’’بدمعاشی‘‘ کا جواب دینے کے لیے ’’راجہ رینٹل‘‘ کو وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹی وی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے ایسے لوگ بھی ہیں جو صدر کے قریب ہیں جو رات گئے تک صدر کے پائوں میں بیٹھ کر ہاتھ جوڑتے رہے کہ خدا کے لیے راجہ پرویز اشرف کو وزیراعظم کے لیے پیپلز پارٹی کا امیدوار نہ بنائیں۔ صدر کا کہنا تھا کہ میں ہر بات مانتا گیا تو میں پیچھے چلا جائوں گا اور دیوار سے لگ جائوں گا۔ 

صدر کا کہنا تھا کہ ان لوگوں نے میری شرافت کو کمزوری سمجھ لیا ہے۔ ہم نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم کیا۔ ٹی وی کے مطابق صدر زرداری نے اتحادی جماعتوں کے ساتھ رات گئے تک مشاورت کی جبکہ ایم کیو ایم نے قمر زمان کائرہ کا نام دیا۔ علاوہ ازیں صدر مملکت آصف علی زرداری نے راجہ پرویز اشرف کو نیا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے جمہوریت پر اعتماد قرار دیا ہے۔ صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ راجہ پرویز اشرف کی کامیابی عوام کا جمہوریت پر اعتماد ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی نے مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 173448
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش