0
Monday 25 Jun 2012 00:26

رينٹل پاور کيس ميں نيب کو مطلوب شخص کو وزيراعظم بنا دينا قوم اور جمہوريت کی توہين ہے، عابد شير علی

رينٹل پاور کيس ميں نيب کو مطلوب شخص کو وزيراعظم بنا دينا قوم اور جمہوريت کی توہين ہے، عابد شير علی
اسلام ٹائمز۔ مسلم ليگ نواز کے رہنما عابد شير علی نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری لوٹی ہوئی رقم واپس کر ديں تو ملک سے لوڈشيڈنگ کا خاتمہ ہو سکتا ہے، سرگودھا ميں مسلم ليگ يوتھ ونگ کے زيراہتمام جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے عابد شير علی نے کہا کہ توانائی کے بحران کے ذمہ دار اور رينٹل پاور کيس ميں نيب کو مطلوب شخص کو وزيراعظم بنا دينا نہ صرف قوم بلکہ جمہوريت کی بھی توہين ہے، انہوں نے کہا کہ کارکنان حکمرانوں کيخلاف فيصلہ کن جنگ لڑنے کے لئے ميدان ميں نکل آئيں۔ انہوں نے مزيد کہا کہ وہ عمران خان سے سياسی اتحاد تو دور کی بات وہ عمران خان کی شکل ديکھنا بھی پسند نہيں کرتے، عابد شير علی نے کہا کہ مسلم ليگ ن کی قيادت قوم سے وعدہ کرتی ہے کہ وہ ان بحرانو ں سے قوم کو نجات دلائے گی اور ايک بار پھر پاکستان کا سر فخر سے بلند ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 173941
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش