0
Wednesday 27 Jun 2012 03:42

محمود بشیر جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کے منتظم اعلیٰ منتخب

محمود بشیر جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کے منتظم اعلیٰ منتخب
اسلام ٹائمز۔ جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کے اراکین نے سیشن 2012،13ء کے لیے ملتان سے تعلق رکھنے والے محمود بشیر کو جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کا نیا منتظم اعلیٰ منتخب کر لیا ہے، انتخاب کے لیے اراکین کو بیلٹ پیپر چالیس دن قبل ہی بھیجے جا چکے تھے، محمود بشیر اس سے پہلے سیشن 2010،11 میں جمعیت کے امین عام (سیکرٹری جنرل) اور صوبہ پنجاب کے منتظم بھی رہ چکے ہیں۔ جمعیت طلبہ عربیہ کے سالانہ اجتماع ارکان و امیدواران سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا کہ جمعیت کے کارکنان نے اپنے مقصد کو ہمیشہ مدنظر رکھا ہے، قرآن کا پیغام امید اور کامیابی کا پیغام ہے، امت کی اصل روح قرآن و سنت ہیں، ان کو چھوڑ کر امت ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتی۔ 

اس موقع جماعت اسلامی پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل فرید احمد پراچہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ کا مقصد اسلام کو غالب کرنا ہے اور اکیسویں صدی غلبہ اسلام کی صدی ہے، انہوں نے کہا کہ پہلے مغرب نے مسلمانوں پر مغربی تہذیب کو مسلط کرنے کی کوشش کی اس میں ناکامی کے بعد انہوں نے شعائر اسلام کی توہین شروع کی اور اسلام کو مٹانے کی کوشش کی لیکن اللہ تعالیٰ نے ان کی سازشوں کو ناکام کیا۔ ہمارے حکمرانوں آج امریکہ کے غلام بنے ہوئے ہیں لیکن ہمارے حکمرانوں کو حسنی مبارک کا انجام یاد رکھنا چاہیے۔ 

اس موقع پر صدر جمعیت اتحاد العلماء پاکستان مولانا غلام رسول راشدی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے نظریاتی تشخص کو ختم کرنے کے لیے ہمارے دشمن بھرپور کوشش کررہے ہیں۔ جبکہ ہمارے معاشی نظام کو سازش کے تحت تہس نہس کیا جارہا ہے، دشمنوں کا منصوبہ ہمارے ایٹمی پروگرام کو ختم کرنا ہے اور اسلامی اقدار و روایات کی جگہ مغربی اقدار و روایات پھلانے کی کوشش کی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ طلباء علوم نبوت ص کو دشمنان دین کی ان چالوں اور چیلنجوں کا ادراک ابھی سے ہونا چاہیے۔ ان کا مقابلہ کرنے کے لیے قرآن کی تعلیمات کو عام کرنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 174603
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش