0
Tuesday 26 Jun 2012 00:26

پیپلز پارٹی اور اسکے اتحادیوں نے ایک اور کرپٹ اور ملزم شخص کو قوم پر مسلط کر دیا، رائو ظفر اقبال

پیپلز پارٹی اور اسکے اتحادیوں نے ایک اور کرپٹ اور ملزم شخص کو قوم پر مسلط کر دیا، رائو ظفر اقبال
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل رائو ظفر اقبال نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور اسکی اتحادی جماعتوں نے ملکر ایک اور کرپٹ اور ملزم شخص کو بطور وزیراعظم قوم پر مسلط کرکے عظیم کارنامہ سرانجام دیا ہے، جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میڈیا سنٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی ضلع ملتان رانا محمد طارق نعیم اور میڈیا ایڈوائزر کنور محمد صدیق بھی ہمراہ تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ راجہ پرویز اشرف پر رینٹل پاور پراجیکٹ میں اربوں روپے کمیشن لینے کا الزام ہے، جس کا کیس عدلیہ میں زیر سماعت ہے، ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ انہیں گرفتار کرکے قانون کے حوالے کیا جاتا۔

انہوں نے کہا کہ راجہ پرویز اشرف کو وزیراعظم بنانا عدلیہ کے ساتھ مذاق ہے، جو شخص اپنے بار بار وعدوں کے باوجود لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہیں کر سکا وہ ملک کو درپیش بحرانوں سے کیسے نکالے گا۔ انہوں نے کہا کہ راجہ پرویز اشرف کے انتخاب سے ثابت ہوگیا ہے کہ پیپلز پارٹی کرپٹوں کا ٹولہ ہے، اس سے نجات بہت ضروری ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کی تمام جماعتیں بدعنوان حکمرانوں کو اقتدار سے بے دخل اور عبوری حکومت کے قیام، آزاد و خود مختیار الیکشن کمیشن کے زیرنگرانی نئے انتخابات کے لیے گرینڈ الائنس بناکر جدوجہد کریں۔
خبر کا کوڈ : 174196
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش