0
Thursday 28 Jun 2012 00:21

تنخواہوں ميں ريکارڈ اضافہ، پنجاب ميں ڈاکٹرز کی ہڑتال ناجائز ہے، شہباز شريف

تنخواہوں ميں ريکارڈ اضافہ، پنجاب ميں ڈاکٹرز کی ہڑتال ناجائز ہے، شہباز شريف
اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے وزير اعلی محمد شہباز شريف نے کہا ہے کہ پنجاب ميں ڈاکٹروں کی ہڑتال ناجائز ہے اور وہ اپيل کرتے ہيں کہ ڈاکٹر فوری طور پر ناجائز مطالبات سے دستبردار ہو جائيں۔ مينارِ پاکستان ٹينٹ آفس کے باہر ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شريف نے کہا کہ ڈاکٹری مقدس پيشہ ہے، اسے رسوا نہيں کيا جانا چاہیئے، ان کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت نے چار سال ميں ڈاکٹروں کی تنخواہوں ميں ريکارڈ اضافہ کيا اور ان کی تنخواہوں کی مد ميں اربوں روپے مختص کئے ليکن اس کے باوجود ان کی ہڑتال سے مريض خوار ہو رہے ہيں۔ شہباز شريف نے کہا کہ کابينہ نے ڈاکٹروں کو مراعات دينے کيلئے اپنی تنخواہوں ميں کمی کی، 17ويں گريڈ کا افسر 30 ہزار روپے تنخواہ ليتا ہے جبکہ17ويں اسکيل کے ايک ڈاکٹر کی ماہانہ تنخواہ 60ہزار روپے ہے۔
خبر کا کوڈ : 174919
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش