0
Saturday 26 Dec 2009 09:56

محرم کے جلوسوں کو ٹارگٹ بنانا چاہتے تھے،گرفتارخودکش حملہ آور

اسلام آباد،مارگلہ ٹاؤن سے مبینہ دہشت گرد گرفتار،ملزم محرم الحرام کے دوران دہشت گردی کی کارروائی کرنا چاہتا تھا
محرم کے جلوسوں کو ٹارگٹ بنانا چاہتے تھے،گرفتارخودکش حملہ آور
داؤد خیل:میانوالی کے علاقہ کچہ گجرات سے 350 کلو گرام بارود،خودکش جیکٹ،ڈیٹونیٹرز اور گاڑی سمیت گرفتار کیے جانے والے خودکش حملہ آور امان اللہ نے پولیس کی ابتدائی تفتیش کے دوران اہم انکشافات کیے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور نے ابتدائی تفتیش میں بتایا کہ اس کی گرفتاری کے وقت گاڑی میں اس کے ہمراہ مزید پانچ دہشت گرد سجاد اختر سکنہ کلور کوٹ ضلع بھکر، محمد عمران،نادر عبداللہ عرف اسد اللہ،شیر زمان اور قاری عثمان بھی تھے جو پولیس کو دیکھ کر گاڑی سے اتر کر فرار ہو گئے جبکہ وہ اس وقت ڈرائیونگ کر رہا تھا۔ملزم نے بتایا کہ ہم لوگ ڈی پی او آفس میانوالی،ضلع کچہری میانوالی،دیگر حساس مقامات اور محرم الحرام کی مجالس کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ 
اسلام آباد،مارگلہ ٹاؤن سے مبینہ دہشت گرد گرفتار،ملزم محرم الحرام کے دوران دہشت گردی کی کارروائی کرنا چاہتا
تھا

اسلام آباد:اسلام آباد کے علاقے مارگلہ ٹاؤن سے ایک مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے دو ہینڈ گرینیڈ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا گیا،پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران16  مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے لیا۔پولیس کے مطابق اطلاع ملنے پر مارگلہ ٹاؤن کے علاقے موریا میں چھاپہ مار کر ایک مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزم کے قبضے سے دو ہینڈ گرینیڈ،دھماکہ خیز مواد،ڈیٹونیٹرز اور سیفٹی فیوز برآمد ہوئے۔پولیس کے مطابق ملزم محرم الحرام کے دوران دہشت گردی کی کارروائی کرنا چاہتا تھا۔ڈی آئی جی اسلام آباد بن یامین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جیکٹ اور ہتھیار بسوں کے نچلے حصے میں چھپا کر شہر میں لائے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محرم کے تمام جلوسوں کے لئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔

خبر کا کوڈ : 17498
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش