0
Saturday 30 Jun 2012 10:35

شہباز شریف کا احتجاجی ٹینٹ آفس راولپنڈی منتقل

شہباز شریف کا احتجاجی ٹینٹ آفس راولپنڈی منتقل
اسلام ٹائمز۔ وزيراعلی پنجاب شہباز شريف نے بجلی لوڈشيڈنگ کے خلاف احتجاجی کيمپ آفس کا دائرہ، وفاقی دارالحکومت کے جڑواں شہر راولپنڈی تک بڑھا ديا ہے، انہوں نے راولپنڈی ميں نالہ لئی ايکسپريس کے متروک منصوبہ کو فوری بحال کرنيکا حکم بھی دے ديا ہے۔ سرکاری اعلاميہ کے مطابق وزيراعلی پنجاب نے صبح سويرے ہی راولپنڈی کا دورہ کيا، انہوں نے پہلے نالہ لئی ايکسپريس منصوبہ پر بريفنگ لی اور يہ منصوبہ بحال کرنے کا حکم ديتے ہوئے اسے جلد بنانے کيلئے کميٹی قائم کر دی، يہ منصوبہ مشرف دور حکومت ميں سابق وزير شيخ رشيد احمد نے تيار کرايا تھا جسے بعد ميں روک ديا گيا۔
 
وزیراعلی نے ٹینٹ آفس میں امن عامہ، ترقیاتی منصوبوں اور منتخب نمائندوں سے ملاقات کے حوالے سے مختلف اجلاس کی صدارت بھی کی۔ اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں یکساں لوڈشیڈنگ کے بارے میں حکمرانوں کے تمام وعدے جھوٹے ثابت ہوئے، شدید ترین گرمی میں ٹینٹ میں بیٹھنا آسان نہیں لیکن میں اپنے عوام کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتا جب تک ملک بھر میں یکساں لوڈشیڈنگ نہیں ہوتی میرا دفتر ٹینٹ آفس میں قائم رہے گا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں ائرکنڈیشنڈ دفتروں میں بیٹھے حکمران میرے ساتھ آئیں اور دیکھیں کہ عوام پر کیا بیت رہی ہے۔ ہو سکتا ہے کہ میرا احتجاج کبھی اسلام آباد کے بے حس حکمرانوں کے ضمیر میں ہلکی سی خلش پیدا کرے۔

وزيراعلی پنجاب نے بجلی لوڈشيڈنگ کے خلاف اپنے جاری احتجاج کيلئے، لياقت باغ ميں کيمپ لگا ليا ہے، يہاں مسلم ليگ ن کے مقامی عوامی نمائندے اور سرکاری عہدے دار بلائے گئے تھے، وزيراعلی نے شہر کی ترقی کيلئے منصوبوں کا جائزہ ليا، وزيراعلی کی موجودگی کی اطلاع پاکر شکايات لئے عوام بھی وہاں پہنچ گئے جہاں انکی سکيورٹی اہلکاروں سے تلخ کلامی بھی ہوئی، شہبازشريف نے اپنے بيان ميں کہا ہے کہ پنجاب ميں ظالمانہ لوڈشيڈنگ کے خلاف کيمپ لگايا ہے تاکہ حکمرانوں کے ضمير کو ہلا سکيں، وزيراعلی نے کہا کہ ٹينٹ آفس کے بعد اب انکا اگلا قدم اس سے آگے ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 175399
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش